ہنزہ میں ایک میگاواٹ کا شمسی توانائی کا پلانٹ نصب

ہفتہ 20 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت کان کنی، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں کے ساتھ ساتھ توانائی پر بھی بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ ایس آئی ایف سی نے Energy NPAK نامی سولر کمپنی کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہنزہ میں ایک میگاواٹ کا شمسی توانائی کا پلانٹ نصب کردیا ہے۔

ہنزہ سولر پلانٹ خطے میں توانائی کے خسارے کو پورا کرے گا اور وادیوں میں رہنے والوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ پبلک پرائیویٹ شراکت داری کا منصوبہ صاف توانائی پیدا کرنے کے ساتھ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی لانے کے لیے فعال کردار ادا کرے گا۔

سطح سمندر سے 2,800 میٹر بلندی پر واقع پلانٹ کے 2,300 سے زیادہ سولر پینلز مقامی گھرانوں او ر صنعتوں کے لیے ہر سال 1,600 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔ یہ منصوبہ صاف توانائی پیدا کرے گا، جس سے سالانہ 1,100 میٹرک ٹن کاربن کے مساوی نقصانات سے بچا جاسکے گا۔

حکومت گلگت بلتستان بھی بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے مزید قابل تجدید توانائی کے پروگراموں کا اجراء کرے گی۔ منصوبے کے دوسرے فیز میں 2 میگاواٹ کا سولر پلانٹ رواں برس شروع کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے