ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ہفتہ 15 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بھارتی ریاست بہار کے  اسمبلی انتخاب 2025 میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (NDA) نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور نتیش کمار کو 10 ویں مرتبہ وزیر اعلیٰ بننے کا راستہ ہموار کردیا ہے۔ این ڈی اے نے 243 رکنی ایوان میں تقریباً 202 نشستیں جیت لی ہیں۔

یہ نتیش کمار اور ان کے اتحادیوں  مہاگٹھ بندھن  (یعنی ریاستی اپوزیشن اتحاد) کے لیے ایک  کی یہ کامیابی بھاری دھچکا ہے، جو اب صرف 30-40 کے درمیان نشستوں پر محدود نظر آتی ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں این ڈی اے نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور 202 نشستیں جیت کر مکمل اکثریت حاصل کی ہے، جو 243 رکنی اسمبلی میں فیصلہ کن جیت ہے۔

یہ بھی پڑھیے بہار الیکشن کے ایگزٹ پولز کے نتائج جاری، کس کی کامیابی کے امکانات زیادہ؟

انتخابی نتائج کے مطابق بی جے پی نے 89 نشستیں حاصل کیں جبکہ نتیش کمار کی جماعت ’جے ڈی(یو) نے 85 جبکہ چیرگ پاسوان کی پارٹی نے ’رام ولاس‘ نے 19 سیٹیں حاصل کیں۔

دوسری طرف اپوزیشن اتحاد ’مہاگٹھ بندھن‘ کی سیٹوں کی تعداد 30 سے 40 کے درمیان ہے۔ جس میں آر جے ڈی نے 25 جبکہ کانگریس نے 6 نشستیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیے بہار اسمبلی کے انتخابات، کیا بی جے پی اپنی 74 نشستیں برقرار رکھ پائے گی؟

انتخابی نتائج کے مطابق این ڈی اے نے 47 فیصد جبکہ مہاگٹھ بندھن نے 38 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ این ڈی اے میں بی جے پی کو نتیش کمار کی جماعت جے ڈی یو سے نشستوں اور ووٹوں میں معمولی برتری حاصل رہی۔ مجموعی طور پر کانگریس کو بہار کے ریاستی انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی کمیشن کا مودی سے منسلک آر ایس ایس ارکان پر پابندیوں اور موہن بھاگوت کا ویزا منسوخ کرنے کا مطالبہ

پنجاب میں اسموگ اور ماحولیاتی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال، نوبل فیملی کا وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت کو خراجِ تحسین

بدخشاں میں جھڑپوں سے افغانستان میں مزید اندرونی نقل مکانی کا خدشہ

ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات پر کوئی ٹائم فریم دینے سے انکار، معاشی دباؤ اور فوجی کارروائی مؤثر قرار

پاکستان میں آتشزدگی کے بڑے سانحات کیسے رونما ہوئے؟

ویڈیو

مولانا اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں، اپوزیشن اتحاد نہیں چل پائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ