سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا مقصد بے یقینی، افراتفری اور مایوسی پھیلانا ہے، آرمی چیف

بدھ 24 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف تو افواج پاکستان لڑ سکتی ہیں مگر دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کا تعاون ضروری ہے، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کا مقصد بے یقینی، افرا تفری اور مایوسی پھیلانا ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ’پاکستان نیشنل یوتھ کانفرنس‘ سے تاریخی خطاب کیا ہے۔

آرمی چیف نے کہاکہ سوشل میڈیا کی خبروں کی تحقیق بہت ضروری ہے کیونکہ تحقیق اور مثبت سوچ کے بغیر معاشرہ افراتفری کا شکار رہتا ہے۔

’اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتے ہیں کہ اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو اُس کی تصدیق کرلو‘۔

آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان کے مستقبل کے معماروں اور اقبال کے شاہینوں سے مخاطب ہو کر انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں، پاکستان کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ   ہمارا مذہب، تہذیب و تمدن ہر لحاظ سے ہندوؤں سے مختلف ہے نا کے ہم مغربی تہذیب و تمدن کو اپنا لیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہاکہ نوجوانوں کو اپنے وطن، قوم، ثقافت، تہذیب و تمدن اور اپنے آپ پر بے پناہ اعتماد ہونا چاہیے، پاکستان کے نوجوانوں کو اس بات کا یقین ہونا چاہیے کہ وہ ایک عظیم  وطن اور قوم کے سپوت ہیں۔

قیام پاکستان کی ریاست مدینہ سے مماثلت ہے

انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کے نوجوان اس قوم و ملک کی روشن روایات، اقبال اور قائد کے خوابوں کی تعبیر کے امین ہیں۔ پاکستان کے قیام کی ریاست مدینہ سے مماثلت ہے کیونکہ دونوں کلمے کی بنیاد پر قائم ہوئیں۔

آرمی چیف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو  بے پناہ معدنی وسائل، زراعت اور   نوجوان افرادی قوت جیسی نعمتوں سے نوازا ہے، مسلمان مشکل میں صبر اور آسانی میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہے۔

سپہ سالار نے کہاکہ ہماری افواج ہر قسم کے خطرے اور سازش کے خلاف ہمہ دم تیار  ہیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں۔

پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا

انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاکستان کے روشن مستقبل پر  کامل یقین اور اسلاف کی میراث کو قائم رکھنا ہے۔

طلبا نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خطاب کے دوران پاکستان آرمی زندہ باد، پاکستان زندہ باد اور قائداعظم زندہ باد کے نعرے  بھی لگائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں