تحریک انصاف نے اکبر ایس بابر کو جعل ساز قرار دے دیا

جمعرات 25 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے اکبر ایس بابر کو جعل ساز قرار دے دیا اور کہا کہ ان جیسے لوگ کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ بننے کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے اکبر ایس بابر کو ’مخبوط الحواس جعل ساز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2013 میں پارٹی سے الگ کرکے باضابطہ طریقۂ کار کے تحت اکبر ایس بابر کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف سے نکال باہر کیے جانے والے اکبر ایس بابر کے رویے پر پارٹی کا موقف پیش کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا کہ اکبر بابر تحریک انصاف کے کارکن ہی نہیں ہیں، قوم باشعور ہو چکی ہے اور ان کے سارے ہتھکنڈے جان چکی ہے۔ پہلے اس جعل ساز کو بلّے کا انتخابی نشان ہتھیانے کے لیے استعمال کرنے والے اب نئی سازشیں گھڑ رہے ہیں۔

’قوم عمران خان کو اپنا انتخابی نشان بنا کر پوری ہمّت، حوصلے اور استقامت سے جعل سازوں اور ان کے سرپرستوں کی ووٹ کے ذریعے خبر گیری کے لیے تیار اور بضد ہے، اکبر بابر جعل ساز ہیں جن کا واحد استعمال پارٹی میں انتشار کا فروغ ہے وہ خود کو دھوکہ دینے کے علاوہ منصوبہ سازوں کے کسی کام نہیں آسکتے‘۔

ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا کہ اکبر ایس بابر کا پاکستان تحریک انصاف کی اساس اور نظریے سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔ 2013 میں ان کو پارٹی سے الگ کرکے باضابطہ طریقۂ کار کے تحت بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی تھی۔

’سازشی عناصر کا آلہ کار بننے والے اکبر ایس بابر کسی بھی سیاسی جماعت کا رکن بننے کے قابل نہیں ہیں، ان جیسے لوگ ہمیشہ ذاتی مفاد کی خاطر غیرجمہوری قوتوں کے ہاتھوں استعمال ہوتے آئے ہیں اور ان کا مقصدِ حیات ہی آئین اور جمہوریت کے خلاف سازشوں کے لیے استعمال ہونا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے حوالے سے اکبر ایس بابر کے کسی بھی اقدام کی کوئی قانونی حیثیت ہوگی اور نہ ہی پارٹی اور قوم اسے قبول کریں گے۔

واضح رہے اکبر ایس بار متعدد بار پاکستان تحریک انصاف کے رکن کے طور پر عدالت میں درخواست دے چکے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے بانی رکن ہیں اور انہیں پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کا موقع نہیں دیا گیا، لہذا پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جس پر الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ نے کارروائی کی اور انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیے اور پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان بھی واپس لے لیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

سیاسی جماعتیں ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں، عوام کو آزادانہ حقِ رائے دہی کا موقع ملنا چاہیے، شیری رحمان

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری: عوام بھرپور انداز میں ووٹ ڈالیں، چیف الیکشن کمشنر

صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزرا کو ملے تحائف توشہ خانے میں جمع، تفصیلات جاری

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان