شعیب ملک سے خلع لینے کے بعد پہلی مرتبہ ثانیہ مرزا نے اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کردی

جمعرات 25 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا نے خلع لینے کے بعد پہلی مرتبہ اپنی کوئی تصویر سوشل میڈیا سائٹ پر لگائی ہے۔ انہوں نے اپنی ایک سادہ مگر دلکش تصویر اپنے انسٹاگرام پر لگائی ہے جسے ان کے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد نے سراہا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا کے ذریعے تصدیق کی کہ ان کی بیٹی نے شعیب ملک سے خلع لے لی ہے۔ اس کے بعد ان کے خاندان نے اس معاملے پر ایک باضابطہ بیان بھی جاری کیا تھا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ دونوں نے کئی مہینوں قبل اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

ثانیہ اور شعیب کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

اکتوبر 2022 میں ثانیہ مرزا کے ساتھ زندگی اور ان کی شادی کے بعد آنے والے مشکل حالات کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔

کچھ عرصہ قبل ثانیہ مرزا نے اکتوبر 2022 میں اپنے ایک انٹرویو میں اپنی شادی شدہ زندگی میں درپیش مشکلات کا تذکرہ کیا تھا۔

انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بڑا عجیب لگا کہ ہماری شادی بہت سارے لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کررہی ہے تو وہ مشکل فیصلہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں شعیب ملک کی اچھی باتیں بری سے زیادہ یاد ہیں۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو چونکا دیا۔ جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایکس اور انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ

بوسنیا جنگ: فیس دیکر شہریوں پر ‘تفریحی’ فائرنگ اور قتل کے الزامات کے بعد تحقیقات کا آغاز

وزیرداخلہ محسن نقوی کا کیڈٹ کالج وانا کا دورہ، خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے والے جوانوں کو شاباش

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے