سائفر کیس: عمران خان عدالت میں جنرل باجوہ، ملٹری اتاشی اور ڈونلڈ لو کی طلبی کے خواہاں

پیر 29 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ لو کو بچانے کی کوشش کی جار ہی ہے وہ عدالت آئیں نہ آئیں میں ان کے علاوہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ملٹری اتاشی کو بلانا چاہوں گا۔

سائفر کیس کے موقع پر کمرہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سائفر کیس میں اسد مجید اور سہیل محمود اہم گواہ ہیں، ڈونلڈ لو کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کیسسز بہت تیزی سے چل رہے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ میچ فکس ہے لیکن  پی ٹی آئی کو کوئی نہیں روک سکتا کیوں کہ ہمارا نشان بدلا ہے ایمان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر الیکشن کی ساکھ ختم کر کے رکھ دی گئی ہے اور اگر صاف و شفاف الیکشن نہ ہوئے تو پاکستان میں معیشت ڈوب جائے گی اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات ہوں اور ہم تو بات کرنے کو تیار ہیں لیکن وہ تیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ’ویگو ڈالا وزیراعظم‘ بننے جارہے ہیں اور ہم پر ریڈ لائن ڈال دی ہے حالاں کہ ریڈ لائن کا حق صرف عوام کو حاصل ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ’مجھے بندھے ہوئے ہاتھوں سے صرف ایک جلسہ کرنے دیں وہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، مجھے الیکشن سے پہلے صرف پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے دیں ان کو سمجھ آ جائے گی‘۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 28 جنوری کو ان کی پارٹی کے جو کارکنان گرفتار ہوئے اس کی ذمے داری چیف جسٹس پاکستان پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ’ سپریم کورٹ کا سپریم ٹیسٹ ہے، بنیادی حقوق کا تحفظ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ امیدواروں کو پولیس نے اٹھا لیا اور سپریم کورٹ کہتی ہے کہ ثبوت دیں ۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کو اٹھنے نہیں دیا جارہا لحاظہ عدالت اس کا ازخود نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 15، 16 اور 17 کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، اتنا کچھ ہونے کے باوجود ہمارے کارکنان نکلے ہیں اس پر میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان

’فرانسیسی صدر کی اہلیہ بہت برا سلوک کرتی ہیں، وہ اب بھی بیوی کے حملے سے صحتیاب نہیں ہوسکے‘، ڈونلڈ ٹرمپ

بھارتی ٹرین میں ملنا والا کھانا مسافر خاتون کے لیے بدترین الرجی کا باعث بنا گیا

صحارا کی گرد نے یونانی جزیرے کو نارنجی رنگ میں ڈبو دیا، پروازیں متاثر، طوفان سے تباہی

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟