میرا خیال تھا کہ عمران خان کو سزائے موت ہوگی، علیمہ خان

منگل 30 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ میرا خیال تھا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزائے موت ہوگی کیوں کہ پراسیکوٹر رضوان عباسی نے ان کو سزائے موت دینے کی استدعا کی تھی، آج انصاف کا جنازہ نکالا گیا ہے، تحریک انصاف کے کارکن مایوس نہ ہوں اور اشتعال میں نہ آئیں، کارکنوں سے اپیل ہے کہ 8 فروری کو گھروں سے نکل کر اس نظام کے خلاف 100 فیصد ووٹ ڈالیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزائے موت دینے کی استدعا کی تھی،  آج انصاف کا جنازہ نکالا گیا ہے، سب کو پتہ ہے کہ کیسز اڑتے کیسے ہیں لیکن عمران خان اور شاہ محمود قریشی مقدمات کا سامنا کریں گے، سائفر کیس میں گواہان کی کراس ایگزیمینیشن ہونا تھی، فارن سیکریٹری اور سفیر اور اعظم خان پر جرح ہونا تھی، ان سے جرح پر کون سے نام سامنے آنا تھے سب کو پتا تھا۔

علیمہ خان نے کہا کہ شروع سے عمران خان بتا رہے ہیں کہ ڈونلڈ لو جس نے پیغام بھیجا اور جنرل باجوہ جنہوں نے ریسیو کیا، وہ ذمہ دار تھے، اس خوف سے کہ کہیں یہ دو نام سامنے نہ آ جائیں، آج انصاف کا جنازہ نکالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کل میں نے وکلا سے پوچھا کہ آپ لوگوں کو پاکستان کے انصاف کے نظام کے بارے میں پتا تھا تو انہوں نے انصاف کے لیے کیا کیا؟ کیا وکلا بارز کی منظوری سے ججز اس لیے تعینات ہوتے ہیں کہ پاکستانی عوام کو اس قسم کا انصاف ملے؟ کیا وکلا تنظیموں کی ذمہ داری نہیں بنتی ہے کہ اگر وہ انصاف کی کرسی پر جن لوگوں کو بیٹھاتی ہیں تو ان کا احتساب کون کرے گا، جج ابوالحسنات نے کل جو تماشا لگایا اس سے ان کو ہدایت دینے والوں کا بھی تماشا بن گیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ آج ہم اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے کیوں کہ کل خصوصی عدالت نے عمران خان کے وکلا کو عدالت سے نکال دیا تھا۔ ‘جج کہتا ہے میں بیٹھوں گا، تم جاؤ یہاں سے، انہوں نے ہمارے ساتھ بدتمیزی کی، وہ بیچارہ کہہ رہا تھا کہ مجھے اپنی نوکری کی فکر ہے، میں نے اس کو کہہ دیا کہ آپ کو اپنی نوکری کی فکر ہے یہاں پر ان لوگوں کو سزائے موت یا 14 سال سزا ہوسکتی ہے۔ آگے سے جج صاحب نے کہا کہ آپ ان کو دھمکیاں دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا یہ انصاف کے تقاضے ہیں کہ ایسا انسان انصاف کی کرسی پر بیٹھ کر بدمعاشی کرے، ان کا خیال ہے کہ ہم بیٹھ کر تماشا دیکھیں گے، ہم پریشان نہیں ہیں، سب کو پتہ ہے کہ کیسز اڑتے کیسے ہیں لیکن عمران خان اور شاہ محمود قریشی مقدمات کا سامنا کریں گے، تحریک انصاف کے کارکن اشتعال میں نہ آئیں، اب اور بھی لازم ہو گیا ہے کہ اس نظام کے خلاف 8 فروری کو لوگ سو فیصد ووٹ ڈالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ یہ ہورہا ہے تو کل ہمارے ساتھ بھی یہی ہوگا، اپنے آپ کو اس ناانصافی سے بچانا ہے تو 8 فروری کو ووٹ ڈالیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں