سائفر کیس میں بھونڈے طریقے سے فیصلہ دیا گیا، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں تہلکہ خیز بیان دوں گا، شاہ محمود

منگل 30 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں جس بھونڈے طریقے سے فیصلہ دیا گیا اس کا اندازہ نہیں تھا، یہ معلوم تھا کہ میچ فکس ہے، میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں ایک تہلکہ خیز بیان دوں گا۔

اڈیالہ جیل کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران شاہ محمود نے کہاکہ سائفر کیس میں قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، ہمیں اپنے دفاع میں وکیل نہیں کرنے دیے گئے جبکہ میرا 342 کا بیان لینے سے پہلے ہی جج نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں اس نوعیت کا سیاسی کیس نہیں چلا، ذوالفقار علی بھٹو کا جو فیصلہ تھا یہ تو اس سے بھی دو قدم آگے چلے گئے۔ ہم اس فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

شاہ محمود نے کہاکہ سزا کے باوجود میرا ضمیر مطمئن ہے، ہم نے پاکستان کا ہمیشہ دفاع کیا ہے اور کرتے رہیں گے، میں زندہ یا مردہ ملتان کے قبرستان میں جاؤں گا۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے ساتھ بے وفائی کرتا تو ڈارلنگ ہوتا، سائفر کے معاملے بعد موجودہ امریکن سفیر نے میرے ساتھ 2 ملاقاتیں کی، برطانیہ اور یورپی یونین کے سفارتکاروں سے ملاقاتیں ہوتی رہیں، اگر سائفر سے سفارتی تعلقات خراب ہوتے تو یہ لوگ میرے ساتھ کیوں ملاقاتیں کرتے۔

جو اس ملک کے مائی باپ ہیں یہ ان کی حکمت عملی ہے

شاہ محمود نے کہاکہ جو اس ملک کے مائی باپ ہیں یہ ان کی حکمت عملی طے تھی، ہماری سزا کے فیصلے کا ردعمل 8 فروری کو عوام ووٹ کے ذریعے دیں گے۔ ہم احتجاج نہیں قانونی جنگ لڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک کو صحیح سمت میں چلانے کے لیے سیاستدانوں کو قربانی دینا پڑے گی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود کو آفیشل سیکرٹ عدالت نے سائفر کیس میں 10،10 سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی