ٹیونا مچھلی چھ کروڑ سے زائد میں فروخت

جمعہ 6 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کی مچھلی منڈی میں نئے سال کی پہلی نیلامی کی گئی، جہاں ٹیونا مچھلی چھ کروڑ سے زائد میں فروخت ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق دو سو بارہ کلوگرام ٹیونا کی نیلامی گزشتہ سال کی قیمت سے تقریباً دوگنی ہوئی ہے، ٹوکیو کی فش مارکیٹ میں دنیا بھر سے سُوشی تیار کرنے والے معروف باورچی مچھلی خریدنے آتے ہیں۔

جاپان میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی ٹیونا مچھلی کی مانگ اتنی زیادہ ہے کہ مچھلیوں کی یہ قسم خطرے کا شکار ہو چکی ہے۔

جاپانی عوام سمندری خوراک رغبت سے کھاتے ہیں اور اس کے لیے بے دریغ رقم خرچ کرنے سے گریز نہیں کرتے، سال کے آغاز میں جاپان کے مچھلی بازاروں میں بہترین سمندری جان داروں کی نیلامی ہوتی ہے جس میں ہزاروں سے لاکھوں ڈالر میں جاندار نیلام ہوتے ہیں۔

ٹیونا نامی مچھلی کھارے پانی کی مچھلی ہے، یہ مچھلی تیزی سے تیر سکتی ہے اور کچھ اقسام کی ٹیونا مچھلیاں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے بھی زیادہ تیزی سے تیر سکتی ہیں۔ عام مچھلیوں کے سفید گوشت کے برعکس ٹیونا مچھلی کا گوشت گلابی یا گہرا سرخ ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp