کیپٹن صفدر نے پی ٹی آئی حامی کو گلے لگا لیا،ویڈیو وائرل

جمعرات 1 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں جہاں سیاسی قائدین جلسوں میں ایک دوسرے پر طنز کے تیر چلاتے نظر آتے ہیں ایسے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدرکی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سیکیورٹی کے ہمراہ کہیں جا رہے ہیں کہ ایک بچہ راستے میں پی ٹی آئی کے 2 جھنڈے اٹھائے کھڑا ہوتا ہے۔

ویڈیو میں کیپٹن صفدر کو رُک کر اس بچے کو گلے لگاتے اور ماتھے پر بوسہ دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو کیپٹن صفدر کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی ہے۔ ویڈیوکے کیپشن میں لکھا ہے ’یہ بچے بھی تو ہمارے ہیں‘۔

https://Twitter.com/CaptNa15/status/1752973790936502677?s=20

ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

 صحافی حامد میر نے کیپٹن صفدر کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیپٹن صفدر نے اس بچے کا ماتھا چوم کر ہمیں یہ امید دی ہے کہ آنے والے وقت میں سیاسی اختلاف کی بنیاد پر نفرت اور انتقام کی سیاست کو خیرباد کہہ دیا جائے گا۔

سینئر صحافی عاصمہ شیرازی لکھتی ہیں کہ اتنی نفرت اور تقسیم میں یہ رویہ قابل تحسین ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں یہی فرق ہے۔ پی ٹی آئی کا مقصد عوام میں نفرت پھیلانا ہے۔ صارف نے مزید لکھا کہ آپ کے سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن اس میں نفرت کو کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے، آخر ہم سب پہلے پاکستانی ہیں۔

صحافی اسد طور نے کیپٹن صفدر کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو کیپٹن صفدر سے سیکھنا چاہیے۔

صحافی حسن ایوب خان نے لکھا کہ ایسے مناظر معاشرے میں برداشت کے کلچر کو فروغ دیں گے، انہوں نے کیپٹن صفدر کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ان کے اس رویے نے دل خوش کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے