اداکارہ حرا ترین نے پاکستان میں کیا دیکھا جو امریکا چھوڑ آئیں؟

بدھ 7 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حرا ترین ایک کامیاب اداکارہ ہیں اور ان کا فیشن کی دنیا میں بھی ایک بڑا نام ہے۔ وہ آج کل ٹرینڈ کر رہی ہیں کیونکہ وہ عشق مرشد کی بدنام زمانہ مہرین ہیں جو سب کے پیارے شاہ میر سکندر کا پیچھا کر رہی ہیں۔

مذکورہ ڈرامے میں حرا نے اپنے کردار کے ساتھ انصاف کیا ہے اور یہی بات ناظرین کو بے چین کرتی ہے کیونکہ وہ شبرہ اور شاہ میر کی راہ میں حائل دکھائی گئی ہیں۔

حرا انتہائی ٹیلنٹڈ ہیں اور ان کی شادی اداکار علی سفینہ سے ہوئی ہے۔ دونوں کی ایک بیٹی ہے اور دونوں میاں بیوی اپنے منصوبوں میں ایک دوسرے کا پورا ساتھ دیتے ہیں۔

ان کی پرورش اور تعلیم امریکا میں ہوئی اور بعد میں وہ اپنے تخلیقی پہلو کو تلاش کرنے کے لیے پاکستان آئیں۔

ایک یو ٹیوب چینل ایف ایچ ایم پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان سے جو موسیقی اور آرٹ آرہا ہے اس نے انہیں یقین دلایا کہ انہیں اپنے وطن واپس جانا چاہیے۔

حرا نے کہا کہ وہ معاشرے میں بھی اپنا حصہ ڈالنا چاہتی تھی اور جس چیز نے انہیں پاکستان واپس کھینچا وہ یہاں کا خاندانی ڈھانچہ ہے جس کی انہیں امریکا میں کمی محسوس ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کبھی کبھی عورت کے کیریئر کو متاثر کرتی ہے لیکن کبھی ایسا نہیں بھی ہوتا۔

حرا نے کا کہنا ہے کہ ماں بننے کے بعد ان میں بہت تبدیلی رونما ہوئی اور اب وہ ایسی شخصیت نہیں ہیں جو لوگوں کو خوش کرتی پھریں بلکہ اب ان کی توجہ کا مرکز ان کی نجی زندگی اور گھر والے ہیں جو ان پر انحصار کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!