55 برسوں سے ووٹ ڈال رہا ہوں مگر ہمیشہ مایوسی ہوئی، پشاور کا بزرگ شہری

جمعرات 8 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے 12 ویں انتخابات میں جہاں ایک طرف لوگوں کی بڑی تعداد انتہائی جوش و خروش سے جمہوری عمل میں شریک ہے، وہیں شہریوں کی بڑی تعداد مایوسی کا بھی شکار ہے۔ وہ کیوں مایوس ہے؟

آئیے ! آپ کی ملاقات پشاور کے ایک بزرگ شہری سے کراتے ہیں جنہوں نے اپنا پہلا ووٹ ملک کے پہلے عام انتخابات میں بھی دیا تھا۔

1970 سے لے کر آج تک وہ ہر انتخاب میں ووٹنگ کے عمل کا حصہ رہے ہیں۔ 75 سالہ شہری کے مطابق ہر مرتبہ ووٹ ڈالنے کے باوجود بھی آج وہ مایوس ہو چکے ہیں۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر مرتبہ انہوں نے اس اُمید پر ووٹ دیا کہ شاید اب حالات بہتر ہوں گے لیکن ہمیشہ مایوسی ہی ہوئی۔

بزرگ شہری کے مطابق اب تو یہی دعا کرتے ہیں کہ کوئی نیا چہرہ سامنے آئے کیونکہ جن کو آزمایا ہے انہوں نے تو مایوس ہی کیا۔

بزرگ شہری کا مزید کیا کہنا ہے، آئیے! جانتے ہیں پشاور سے سراج الدین کی اس ویڈیو میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp