سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی چھیننے نہیں دیں گے، مراد علی شاہ

ہفتہ 23 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سندھ کے پانی کے حصے پر کبھی سمجھوتا نہیں کرے گی، اور سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی چھیننے نہیں دے گی۔ پیپلز پارٹی 1991 کے پانی تقسیم کے معاہدے کے آئینی تحفظ کا مطالبہ کرتی ہے۔

بچوں کے عالمی دن کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے 1991 کے پانی معاہدے کے آئینی تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے میں کچھ خامیاں ہیں، پھر بھی اس کا مکمل اطلاق چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: دریائے سندھ پر مزید نہروں کا منصوبہ کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع ہوجائے گا، بلاول بھٹو

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کو پانی کی تقسیم کے حوالے سے آئینی تحفظ دیا جائے، ہمیں سندھ اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہے اور پیپلز پارٹی صوبے کی 70 فیصد آبادی کی نمائندگی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کی حقیقی آواز ہے اور ہم سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی چھیننے نہیں دیں گے، پانی کی تقسیم کے حوالے سے ہر منفی اقدام کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا وفاق میں بلوچستان کے حقوق کی پیروی جاری رکھنے کا عزم

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی پر اعتماد رکھتے ہیں، نہ صرف اس لیے کہ ہم ان کی خدمت کرتے ہیں بلکہ ان کے حقوق کا تحفظ بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کالا باغ ڈیم پر پارٹی کی دیرینہ مخالفت کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ موقف شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور کا ہے، اس حوالے سے انہوں نے ضلع گھوٹکی میں تاریخی دھرنا بھی دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں