ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشنز معمول کے مطابق جاری، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی

ہفتہ 23 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے تمام ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق آپریشنز جاری ہیں، ائیرپورٹ پر بین الاقوامی مسافروں کے 72 گھنٹے کے قیام کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی مسافروں کے قیام سے متعلق خبر مکمل طور پر غلط ہے۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ خبروں کے صرف بااعتماد ذرائع پر انحصار کریں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں بدترین موسم سے فلائٹ آپریشن درہم برہم، متعدد پروازیں منسوخ، درجنوں تاخیر کا شکار

خیال رہے سوشل میڈیا پر ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشنز معطل ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں کہ مسافر 72گھنٹوں سے ایئرپورٹس پر ہی قیام پذیر ہیں۔

تاہم، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

واضح رہے ملک بھر میں پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر موٹرویز اور دیگر اہم سڑکیں بند ہیں۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی تعطل کا شکار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں