الیکشن کمشنر صوبہ سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمشنر صوبہ سندھ کی طرف سے حلقہ این اے 242 کے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر حملے کا فوری نوٹس لے کر کارروائی کی جائے۔
این اے 242 سے پیپلز پارٹی امیدوار قادر خان مندوخیل نے
بیلٹ بکس توڑ دیئے
قادر خان کی تلخ کلامی کی فوٹیج منظر عام پر آگئی pic.twitter.com/X328lu7vU1— Sanam Jamali🇵🇰 (@sana_J2) February 8, 2024
الیکشن کمیشن نے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو فوری طور پر کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے الیکشنز ایکٹ کے سیکشن 196 کے تحت قادر مندوخیل کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کا حکم جاری کیا ہے۔
حلقہ این اے 242 صوبہ سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندو خیل پولنگ اسٹیشن کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور ووٹنگ روم میں رکھے گئے بیلٹ باکس بھی توڑ دیے۔
قادر مندوخیل کی توڑ پھوڑ کی ویڈیو بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وائرل ہو گئی جس میں انہیں پولنگ اسٹیشن پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔