پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ محمد آصف اور آزاد امیدوار ریحانہ ڈار کی جانب سے اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نتائج کے حوالے سے پُرامید ہوں، میرے پاس جو نتائج ہیں ان کے مطابق میں 30 ہزار کی لیڈ سے جیت رہا ہے، نتائج کا حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔
مزید پڑھیں
دوسری جانب ریحانہ امتیاز ڈار نے سوشل میڈیا پر اپنی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔
ریحانہ ڈار نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے تمہیں کہا تھا کہ سیالکوٹ کے عوام تمہیں چین سے بیٹھنے نہیں دیں گے۔ اور اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا بدلہ ووٹ کی طاقت سے لیں گے۔
خواجہ آصف میں نے تمھیں کہا تھا کہ میرے سیالکوٹ کی عوام تمھیں چین سے نہیں بیٹھنے دے گی اور اپنے ساتھ ہونے والی تمام ناانصافیوں کا بدلہ اپنے ووٹ کی طاقت سے لے گی۔ آج دیکھ لو میرے شہر کے لوگ جاگ رہے ہیں اور تمھارا کیا حال کیا ہے۔ آخری منٹ تک اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کریں گے۔ pic.twitter.com/BPvfLxqPth
— Rehana Dar (@RehanaImtiazDar) February 8, 2024
انہوں نے مزید کہاکہ آج میرے شہر کے لوگ جاگ رہے ہیں اور ہم آخری منٹ تک اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کریں گے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ابھی تک خواجہ آصف کے حلقے کے انتخابی نتائج کا غیر حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔
انتخابی نتائج میں تاخیر کی وجہ سے امیدوار بے یقینی کی کیفیت کا شکار ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک صرف 2 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ جوں جوں انتخابی نتائج آتے جائیں گے ان کا اعلان کیا جائے گا۔