نتائج پر امیدواروں کے تحفظات کو الیکشن کمیشن جلد حل کرے، فافن

ہفتہ 10 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عام انتخابات کے انعقاد پر فر اینڈ فیئر نیٹ ورک (فافن) نے اپنی مشاہدہ رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق انتخابی نتائج پر سیاسی جماعتوں اور امیدوارں کے تحفظات الیکشن کمیشن کو جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ تاہم فافن نے ملک میں 2 برس سے جاری افراتفری کے بعد الیکشن کے انعقاد پر الیکشن کمیشن کے اقدام کو سراہا۔

اسلام آباد میں فافن کی چیئرپرسن مسرت قدیم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو ملک میں 5 کروڑ سے زیادہ ووٹرز نے ووٹ ڈالا، ملک میں 2 برس سے جاری افراتفری کے بعد الکشن ہوئے، جو قابل ستائش ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے یکساں مواقع نہ ملنے اور دہشت گردی کے باوجود جماعتوں نے الیکشن میں حصہ لیا۔

مسرت قدیم نے کہا کہ یہ ملک کی سب سے بڑی مشق تھی، ابتدائی نتائج کی تیاری اور نتائج کے اعلان نے منظم الیکشن کو گہنا دیا ہے، لیکن انتخابات سے ملک میں بے یقینی کا دور بند ہو گیا ہے، سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں استحکام کو یقینی بنائیں۔

’سیاسی جماعتوں اور امیدوارں کی نتائج پر تحفظات کو الیکشن کمیشن کو جلد حل کرنے کی ضرورت ہے‘۔

فافن چیئرپرسن کے مطابق فافن نے 5 ہزار 664 مبصرین ملک میں تعینات کیے، شفافیت پولنگ اسٹیشن پر قائم رہی لیکن آر او کے دفتر پر شفافیت پر سمجھوتا ہوا، پریزائیڈنگ افسران نے فارم 45 کی کاپی 28 فیصد پولنگ اسٹیشن پر مبصرین کو نہیں دی، آر او افس میں بھی مبصرین کو نہیں جانے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ووٹر ٹرن آوٹ 48 فیصد رہا، جن میں سے 16 لاکھ بیلٹ پیپرز مسترد ہوئے جوکہ گزشتہ الیکشن میں بھی اتنے ہی تھے، 25 حلقوں میں مسترد ووٹوں کا مارجن جیت کے مارجن سے زیادہ تھا، اور الیکشن میں ریکارڈ امیدوار تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیشی کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا سنگین الزام، چارج شیٹ جمع

بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے سرگرم

دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘

بھارت کو ایک اور مصیبت کا سامنا، میکسیکو نے بھی 50 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا

افغان علما اور طالبان حکومت کا بیرون ملک کارروائی کرنے والوں کو سخت پیغام خوش آئند، امن کی راہ ہموار

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل