آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے لیے درخواست سپریم کورٹ میں دائر

ہفتہ 10 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے لیے آئینی درخواست دائر سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق، درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شامل ہوئے بغیر حکومت کی تشکیل سے روکا جائے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئین کے مطابق تمام آزاد امیدواروں کو 3 دن کے اندر سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا پابند قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کو کہا جائے کہ نوٹیفیکیشن میں آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے کا پابند بنائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعتوں میں شامل نہ ہونے والے آزاد امیدواروں کا نوٹیفیکیشن روکنے اور ان کی نشستیں خالی ڈکلیئر کرنے کا مجاز قرار دیا جائے۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں مزید کہا گیا ہے اراکین اسمبلی کے آزاد امیدواروں کے اسمبلی میں رہنے کا قانون آئین کے اور پارلیمانی نظام جمہوریت کے بر خلاف ہے، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے آزاد امیدوار خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں حاصل کرنے کے بھی اہل نہیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سیاسی جماعت میں شامل ہوئے بغیر اراکین اسمبلی کا صرف وزیراعظم کے انتخاب اور عدم اعتماد میں ہی کردار ہوتا ہے، آزاد اراکین اسمبلی کی ووٹنگ عمل میں اہمیت کی وجہ سے ہارس ٹریڈنگ اور کرپٹ پریکٹس میں اضافہ ہوتا ہے۔ درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوملک کی آبادی 4 گنا بڑھ گئی، نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام کا فیصلہ عوام کو کرنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘