خبر بے بنیاد، نہ پارٹی چھوڑی نہ سیاست سے الگ ہو رہا ہوں، پرویز خٹک

پیر 12 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چئیرمین پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ نہ پارٹی چھوڑی ہے نہ سیاست سے علیحدہ ہو  رہا ہوں، میرے پارٹی چھوڑنے اور سیاست علیحدہ ہونے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ میں پارٹی یا سیاست کو ہمیشہ کے لیے خیر آباد کہہ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے محض اتنا کہا تھا کہ میں فی الحال آرام کر رہا ہوں میری اس بات کو پارٹی استعفے اور سیاست چھوڑنے سے تعبیر کیا گیا۔

سیاست میں کوئی بریک نہیں لے رہا ہوں، سیاست بھی نہیں چھوڑو گا، سیاست بھی جاری رہے گی اور پارٹی بھی نہیں چھوڑوں گا۔

پرویزخان خٹک کے ترجمان ضیا اللہ خان بنگش نے بھی پرویز خٹک کے سیاست چھوڑنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری پرویزخان خٹک سے بات ہوئی ہے انہوں نے ان خبروں کی تردید کی ہے اور خبر کو جعلی قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوملک کی آبادی 4 گنا بڑھ گئی، نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام کا فیصلہ عوام کو کرنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘