کراچی کی ٹاپ ٹینس کھلاڑی زینب علی کا اسلام آباد میں ٹورنامنٹ کے دوران اچانک انتقال

منگل 13 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی سے اسلام آباد ٹورنامنٹ کھیلنے آنے والی خاتون ٹینس کھلاڑی زینب علی نقوی اچانک انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 17 برس تھی۔

ٹینس فیڈریشن کے مطابق زینب 12 فروری پیر کی رات آئی ٹی ایف ٹورنامنٹ کا میچ کھیل کر نہانے گئیں اور پھر زندہ باہر نہیں آئیں۔ دروازہ توڑ کر دیکھا گیا تو ان کا انتقال ہوچکا تھا۔

زینب علی نقوی کراچی ریجن کی ٹاپ پلیئر تھیں اور وہ کراچی اور سندھ کی سطح پر ایونٹس جیت چکی تھیں۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق زینب علی کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفیہ اپنی نانی کے ہمراہ میچز کھیلنے کے لیے کراچی سے اسلام آباد آئی تھیں۔

ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق متوفیہ کے دل کے دورے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ متوفیہ کے والدین کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں