مسلم لیگ ن کا حکومت بنانے میں تعاون کے پیپلزپارٹی کے اعلان کا خیرمقدم

منگل 13 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے حمایت کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت بنانے میں ہماری حمایت کرنے کا پیپلزپارٹی کا فیصلہ خوش آئند ہے، تاہم ابھی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کی ہے، پیپلزپارٹی ہمیں اس معاملے پر باضابطہ طور پر بتائے گی۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے باضابطہ طور پر بتائے جانے کے بعد ہم مشاورت کر کے اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے اعلان کیا ہے کہ ہم وزارت عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کی حمایت کریں گے مگر وزارتیں نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں سیاسی انتشار نہیں چاہتے، اس وقت ایک بار پھر پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے کا وقت ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمیں وفاق میں مینڈیٹ نہیں ملا اس لیے خود کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار ظاہر نہیں کررہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

پیدل خاتون اور اسٹرولر کو ٹکر، سابق ایئر چیف کو عدالت نے سخت سزا سنا دی

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ