پی ایس ایل 9: اہم بین الاقوامی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا مسئلہ درپیش

بدھ 14 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں کئی کھلاڑیوں نے مختلف وجوہات کی بنا پر آخری لمحات میں ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملتان سلطانز کے بعد کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کو بھی پی ایس ایل 9 سے قبل اہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا مسئلہ درپیش ہے۔ کراچی کنگز کو اپنے 2 اہم غیرملکی کھلاڑیوں تبریز شمسی اور جیمی اوورٹن کی محدود دستیابی کی وجہ سے بڑا دھچکا لگا ہے۔

جنوبی افریقی جوڑی تبریز شمسی اور راسی وان ڈیر ڈوسن پی ایس ایل سیزن کے پہلے نصف یعنی 6 میچوں کے لیے اپنی اپنی فرنچائزز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ جنوبی افریقا کے کلائی اسپنر تبریز شمسی 6 مارچ کو ڈومیسٹک ٹی 20 مصروفیات کے باعث پی ایس ایل 9 ادھورا چھوڑ دیں گے۔ انگلش آل راؤنڈر جیمی اوورٹن کو ان کی کاؤنٹی سرے نے 5 اپریل سے شروع ہونے والی کاؤنٹی چیمپیئن شپ کی تیاریوں کو یقینی بنانے کے لیے پورے سیزن کے لیے واپس لے لیا ہے۔

کرکٹ ساؤتھ افریقا کی پالیسی سے لاہور قلندرز کے راسی وان ڈیر ڈوسن بھی متاثر ہوں گے جس کی وجہ سے انہیں 6 مارچ کو وطن واپس جانا پڑے گا جس سے سیزن کے آخری حصے پر اثر پڑے گا۔ انگلینڈ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے انگلش فاسٹ بولر ریس ٹاپلے کا این او سی واپس لے لیا ہے جو ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے تھے کیونکہ انہیں ایس اے 20 کے دوران معمولی چوٹ لگی تھی جس پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر ٹاپلے کا متبادل نندرے برگر، اولی اسٹون یا دشمنتھا چمیرا ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

کراچی: لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران 2 مجسمے برآمد، ماہرین نے تحقیق شروع کر دی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب