کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر حلیم عادل شیخ کو 9 مئی مقدمے میں ضمانت پر رہائی کا حکم جاری کردیا۔
حلیم عادل شیخ کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔ ان کے خلاف 9 مئی کو ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراو کا مقدمہ کراچی کے تھانہ فیروزآباد میں درج ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
عدالت نے حلیم عادل شیخ کی رہائی کا پروانہ جاری کرتے ہوئے جیل حکام کو ہدایت کی کہ اگر وہ کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار نہیں ہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ حلیم عادل شیخ کی 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت 10 فروری کو منظور ہوئی تھی۔
حلیم عادل شیخ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل ک مجموعی طور پر 30 سے زائد مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا تاہم ان تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہوچکی ہے۔