عازمیں حج کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات، وزارت مذہبی امور کا متعلقہ حکام سے رابطہ

منگل 20 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عازمیں حج کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت مذہبی امور نے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کے بعد عازمین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں پاسپورٹ آئندہ 3 دن میں ملنے شروع ہو جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پاسپورٹ حکام سے رابطہ کیا۔

مزید پڑھیں

پاسپورٹ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ تمام عازمین حج کو ان کے نئے اور تجدید شدہ پاسپورٹ آئندہ 3دن میں ملنے شروع ہو جائیں گے۔

قبل ازیں نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے بتایا تھا کہ خوش نصیب عازمین کا انتخاب شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا اور ان کی تربیت کا آغاز 12 فروری سے ہوا۔

انیق احمد کا کنہا تھا کہ اس سال کا حج پاکستانی عازمین کے لیے بہترین ہوگا جس میں بے مثال سہولیات میسر ہوں گی اور پہلی بار قلیل مدتی حج کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے جو ملکی تاریخ میں ایک قابل ذکر سنگ میل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp