پولیس، تھانوں، مجرموں اور ملزموں کا چولی دامن کا ساتھ ہے لیکن اب تھانوں میں نو بیاہتا جوڑے فوٹو شوٹ کراتے نظر آتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے کے ایک تھانے میں پیش آیا جہاں شادی شدہ جوڑا اپنے یادگار ترین دن کو تصاویر میں قید کرنے تھانے پہنچ گیا، نوبیاہتا جوڑے نے تھانے کی ریسپشن اور گیلری میں فوٹو شوٹ کرایا۔
دلہا اور دلہن نے اپنے ویڈیو بیان میں تھانے کی خوبصورتی کی تعریف میں کہا کہ سوچا نہیں تھا مظفرگڑھ میں ایسی خوبصورت عمارت اور پرسکون ماحول ہوسکتا ہے۔
تھانے میں فوٹو شوٹ
مظفرگڑھ میں تھانوں کی خوبصورتی کی دھوم ایسی پھیلی کہ ایک نو بیاہتا جوڑا فوٹو شوٹ کیلئے تھانہ پہنچ گیا،
ولیمہ کے بعد دلہا دلہن فوٹو گرافرز کو لیکر تھانہ صدر مظفرگڑھ پہنچ گئے..
پولیس نے فوٹو شوٹ کی اجازت بھی دے دی، دلہا دلہن کی تھانے کی خوبصورتی کی تعریف…. pic.twitter.com/yphnSOZmv6
— Pakistan Tourism (@PakistanJannatt) February 20, 2024
صارفین کی جانب سے نو بیاہتا جوڑے کے تھانے میں فوٹو شوٹ پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کسی کا کہنا تھا کہ تھانہ کلچر تبدیل ہو رہا ہے تو کوئی یہ تنقید کر رہا ہے کہ تھانہ کوئی سیاحتی یا تفریحی مقام نہیں جہاں فوٹو سیشن کرایا جائے۔
سہیل نامی صارف نےنو بیاہتا جوڑے کے تھانے میں فوٹو شوٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ تھانہ کلچر تبدیل ہو رہا ہے۔
بیشک۔ تھانہ کلچر تبدیل ہو رہا ہے۔
— Sohail Akhtar (@Sohail_QAU) February 20, 2024
ایک صارف نے پولیس اور نو بیاہتا جوڑے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ تھانہ کوئی سياحتی يا تفريحی مقام نہيں ہے جہاں آپ فوٹو سيشن کرواتے پھريں۔ پوليس کا کام انصاف اور لوگوں کی مدد کرنا ہے۔ لوگ مشہوری کے لیےعجيب عجيب ٹرينڈ کرتے ہیں۔
کيا جہالت ہے ، عقل کہاں گئی اِن لوگوں کی ؟ تھانہ کوئ سياحتی يا تفريحی مقام نہيں ہے جہاں آپ فوٹو سيشن کرواتے پھريں ۔پوليس کا کام انصاف اور لوگوں کی مدد ہے ۔ عجيب عجيب ٹرينڈ کرتے رہو مشہوری کے لئے 😤
— Heena (@heena1K) February 20, 2024
آصف لکھتے ہیں کہ مسئلہ پولیس کا رویہ اور کارکردگی تھی لیکن انہوں نے تھانوں کی عمارتوں کو ہی تبدیل کر دیا۔
پولیس کا وہی حساب ہوا کہ
دل کے مریض کو ڈسپرین دے کے گھر بھیج دیا ،
مسئلہ پولیس کا رویہ اور کارکردگی تھی انھوں نے تھانوں کی عمارتوں کو بدل دیا— asif (@as_if_as_i) February 20, 2024