مریم اورنگزیب کی ن لیگ اور جے یو آئی سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید

بدھ 21 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی(ف) سے متعلق میڈیا کی خبروں کی تردید کر دی۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ دونوں جماعتوں کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں۔

انہوں نے کہاکہ دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان آج مشاورتی اجلاس ہوا جس کا باضابطہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمٰن ہمارے لیے ایک بزرگ اور قابل احترام شخصیت ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دونوں جماعتوں میں سیاسی تعاون اور باہمی احترام کا تعلق استوار ہے۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ اجلاسوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کرے۔

اعلامیہ کے مطابق شرکا نے خاص طور پر صوبہ بلوچستان کو درپیش چیلینجز کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ میں ایک مضبوط جمہوری حکومت کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔

اجلاس نے طے کیا کہ بلوچستان میں مختلف سیاسی قوتوں کا مل کر بیٹھنا ملکی مفاد میں ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اس سلسلہ میں فریقین اپنی جماعتوں میں تعاون کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ عبدالغفور حیدری کی جانب سے بلوچستان میں مل کر حکومت بنانے کی تجویز پر اسحاق ڈار نے ان کو جواب دیا کہ مولانا صاحب آپ نے بہت دیر کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے