بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر کیا جانے والا گمراہ کن پراپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، ایران کی جانب سے پاکستانی حدود کی دوبارہ خلاف ورزی سے متعلق سوشل میڈیا اور چند غیر ملکی ذرائع ابلاغ جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی حدود میں ایران نے کوئی کارروائی نہیں کی، ایرانی فورسز نے پاکستانی سرزمین پر جیش العدل کا کوئی کمانڈر نہیں مارا ہے، پاکستان کی سر زمین پر ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا۔
مزید پڑھیں
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دوطرفہ بارڈر کے قریب اسمگلر گروپس کی کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک واقعہ کو فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کرکے جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔
درحقیقت دشمنان کی جانب سے آپریشن مرگ برگ سر مچار کی حفت مٹانے کے لیے طرح طرح کے جھوٹے بیانیے گھڑے جا رہے ہیں۔
معلومات پھیلانے سے پہلے درست ذرائع اور حقائق کی جانچ پر انحصار کرنا بہت ضروری ہے، کیونکہ ابتدائی رپورٹس کو مسخ اور سنسنی خیز بنا دیا گیا ہے۔
درست تفصیلات کو فروغ دینے سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کو روکنے اور زیادہ باخبر عوامی گفتگو کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔
واضح رہے ہندوستانی میڈیا اِس خبر کو بڑھ چڑھ کر پھیلا رہا ہے، اور جھوٹے پراپیگنڈا کو ہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔