انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ آشکار

جمعرات 26 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ آشکار ہو گیا اور پاکستان نے مودی سرکار کے نئے ڈرامے کا پورا اسکرپٹ حاصل کر لیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے بڑی کامیابی کے ساتھ مودی سرکار کے نئے ڈرامے کا پورا اسکرپٹ حاصل کر لیا۔ بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ در اندازی کا ڈرامہ تیار کیا گیا ہے۔

فالس فلیگ کارروائی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کے ذریعے کیے جانے کی منصوبہ بندی تیار کی گئی ہے اور فالس فلیگ آپریشن لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان کیا گیا۔ پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی منصوبے کے 3 اہم کرداروں کا بھی پتہ چلا لیا۔

انڈیا کی 93 انفینٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر اور 2 ساتھی عالم، اسلم فالس فلیگ آپریشن کے مرکزی کردار ہیں جبکہ مقامی افراد کو استعمال کر کے جشکوال سے بم یا آئی ڈیز نصب کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کرنی ہے اور کسی مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بناتے دکھایا جائے گا۔

منصوبے کے تحت بھارتی فوج اور پولیس جعلی برآمدگی بھی ظاہر کرے گی، ڈی ایس پی پریشنا اس فالس فلیگ آپریشن کو سپروائز کر رہا ہے اور منصوبے میں 93 بریگیڈ کی ڈوگرا رجمنٹ کے دستوں کو گھات لگا کر جعلی ریکوری دکھانا ہے۔

فالس فلیگ آپریشن کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں در اندازی کا الزام عائد کر کے دنیا میں پراپیگنڈہ کرنا ہے۔ پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے سارا منصوبے پیشگی بے نقاب کر کے مودی سرکار کو بڑی زک پہنچا دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم