برطانیہ: دوسری جنگ عظیم کا 500 کلوگرام وزنی بم تباہ کردیا گیا

اتوار 25 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے شہر پلائی ماؤتھ میں ایک گھر سے ملنے والے دوسری جنگ عظیم دور کے 500 کلو گرام وزنی بم کو سمندر میں تباہ کر دیا گیا۔

مغربی میڈیا کے مطابق، فوجی قافلے نے جمعے کو پلائی ماؤتھ میں واقع ایک گھر سے دوسری عالمی جنگ کے بم کو منتقل کیا۔ اس سے قبل پلائی ماؤتھ سے 10 ہزار سے زیادہ شہریوں کواپنے گھر سے انخلا کی ہدایت کی گئی تھی۔ برطانیہ کی تاریخ میں امن کے دنوں میں ہونے والا شہریوں کا یہ سب سے بڑا انخلا تھا۔

واضح رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے دور کا 500 کلوگرام وزنی بم برطانیہ کے جنوب مغربی ساحل پر واقع شہر پلائی ماؤتھ میں ایک گھر کے عقب سے منگل کو اس وقت دریافت ہوا تھا جب ایک شہری نے سینٹ مائیکل ایونیو میں واقع اپنی بیٹی کے گھر کے عقبی لان میں بم کو زمین میں دھنسا پایا۔ مذکورہ شہری مکان میں توسیع میں مدد کر رہے تھے۔

وزارت دفاع کے مطابق ایس سی 500 قسم کے اس بم کو دوسری جنگ عظیم کے دوران  طیارے سے زمین پر گرایا گیا تھا۔

پلائی ماؤتھ صدیوں تک بڑے بحری اڈوں کا مرکز رہا ہے، دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانیہ کے اس شہر پر سب سے زیادہ بمباری کی گئی تھی۔ مقامی حکام کے مطابق، دوسری جنگ عظیم میں یہاں 59 الگ الگ فضائی حملوں میں 1174 شہری ہلاک اور تقریباً 3800 مکانات تباہ ہوئے جبکہ 18 ہزار عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

ایک سال قبل، برطانیہ میں دوسری جنگ عظیم کا 250 کلوگرام وزنی ایک بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکے سے پھٹ گیا تھا، تاہم  پیشگی حفاظتی اقدامات کی بدولت دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت، 17 ستمبر تک ملتوی

عوامی مقاصد کے لیے اراضی کے حصول پر بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

حکومت نے مشکل حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 128 ارب روپے مختص کیے، وزیراعظم

عمران خان کی اسپتال منتقلی کیوں تعطل کا شکار ہے؟

وفاقی کابینہ کی ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری

ویڈیو

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان کی سیاست میں بڑا طوفان، کیا پی ٹی آئی کی ڈیل ہوگئی؟

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟