حکومت اپوزیشن سے بامقصد مذاکرات کے لیے تیار، جواب دینا اپوزیشن پر منحصر ہے، وزیراعظم

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن سے بامقصد بات چیت کے لیے تیار ہے، حکومت نے ہمیشہ مکالمے کو ترجیح دی ہے، اب یہ اپوزیشن پر منحصر ہے کہ وہ حکومت کو کیا جواب دیتی ہے۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مشکل معاشی حالات میں عام آدمی کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر کمی خوش آئند ہے، وزارت پٹرولیم اور اس کی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر، اکتوبر میں ترسیلاتِ زر 3.4 ارب ڈالر سے زائد

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 128 ارب روپے مختص کیے، جس کے لیے وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی میں کٹوتی کی۔ عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ عام آدمی پر منتقل ہونے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ خلیج کی موجودہ صورتحال کے باعث تیل اور توانائی کی سپلائی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خطے کے کئی ممالک میں ریفائنریز اور گیس پلانٹس بند ہیں۔ پاکستان توانائی درآمد کرنے والا ملک ہے، اس لیے عالمی صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح مشکل معاشی صورتحال میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اس سلسلے میں صوبوں نے بھی ساتھ دیا۔ خطے کی صورتحال بہتر ہونے سے پاکستان کی معیشت مزید مستحکم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی ٹیم نے ریٹیلرز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے ہیں، جبکہ جولائی میں آئی ٹی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔ حکومت کی کوشش ہے کہ ہر شعبے کو ڈیجیٹل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر کہا کہ حکومت اپوزیشن سے بامقصد بات چیت کے لیے تیار ہے اور ہم نے ہمیشہ مکالمے کو ترجیح دی ہے، تاہم اب یہ اپوزیشن پر منحصر ہے کہ وہ حکومت کو کیا جواب دیتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا معاملہ، چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس

کیا آئی فون 18 پرو میکس ایپل کا اب تک کا سب سے بڑا اپ گریڈ ہوگا؟ 7 بڑی لیکس سامنے آگئیں

سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت، 17 ستمبر تک ملتوی

عوامی مقاصد کے لیے اراضی کے حصول پر بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

ویڈیو

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان کی سیاست میں بڑا طوفان، کیا پی ٹی آئی کی ڈیل ہوگئی؟

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟