عمران خان کی اسپتال منتقلی کیوں تعطل کا شکار ہے؟

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم ابھی تک عمران خان کو اسپتال منتقل نہیں کیا جا سکا ہے، اسپتال منتقل کرنے کے معاملے پر حکومتی سطح پر مشاورت جاری ہے، جبکہ شفا اسپتال کو تاحال سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کے باعث ان کی منتقلی عمل میں نہیں آسکی۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وی نیوز کو بتایا کہ عدالتی حکم کے مطابق شفا اسپتال میں عمران خان کی منتقلی کے لیے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کیے جا رہے ہیں اور انتظامات مکمل ہوتے ہی انہیں اسپتال منتقل کر دیا جائے گا، حکومت کی ایسی کوئی سوچ نہیں کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہ کیا جائے یا عمران خان کو شفا اسپتال منتقل نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے بعد حکومت کی جانب سے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ تاہم شفا اسپتال کے مخصوص حصے کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا، جس کے باعث عمران خان کو ابھی تک اسپتال منتقل نہیں کیا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق اگر عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کیا جاتا ہے تو انہیں اسپتال کے ایگزیکٹو بلاک اے کے چوتھے فلور پر رکھنے کی تجویز ہے۔ اس مقصد کے لیے اسپتال کے مذکورہ حصے کو سب جیل قرار دیا جائے گا، جبکہ وہاں سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، پہلے اسپتال کے ایک حصے کو سب جیل قرار دیا جائے گا، اس کے بعد وہاں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا اور ضروری انتظامات مکمل ہونے پر عمران خان کو اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

رانا ثنا اللہ کے مطابق اگر اسپتال میں ضروری انتظامات مقررہ وقت میں مکمل نہ ہو سکے تو سپریم کورٹ سے مزید وقت لینے کا امکان موجود ہے، سیکیورٹی کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کیا عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی تجویز زیر غور ہے؟ اسد قیصر نے بتادیا

ذرائع کے مطابق عمران خان کو شفا اسپتال کے بجائے پمز اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان بھی سامنے آیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے ایک اہم اجلاس کے بعد بانی پی ٹی آئی کو پمز منتقل کرنے کا امکان بڑھ گیا ہے، تاہم حتمی فیصلے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر متعلقہ حکام کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ اہم اجلاس میں سابق وزیراعظم کی اسپتال منتقلی سے متعلق انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ پمز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کی تشکیل اور سیکیورٹی انتظامات سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پمز اسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے ابتدائی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ پمز میں ان کے طبی معائنے، علاج اور سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تاہم حکام کی جانب سے تاحال یہ حتمی طور پر واضح نہیں کیا گیا کہ عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کیا جائے گا یا پمز اسپتال۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ متعلقہ حکام کی مشاورت اور ضروری سکیورٹی و انتظامی اقدامات مکمل ہونے کے بعد متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا معاملہ، چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس

کیا آئی فون 18 پرو میکس ایپل کا اب تک کا سب سے بڑا اپ گریڈ ہوگا؟ 7 بڑی لیکس سامنے آگئیں

سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت، 17 ستمبر تک ملتوی

عوامی مقاصد کے لیے اراضی کے حصول پر بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

ویڈیو

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان کی سیاست میں بڑا طوفان، کیا پی ٹی آئی کی ڈیل ہوگئی؟

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟