لاہور پولیس کی خاتون آفیسر نے بروقت اقدام اور حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے ایک خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچا لیا۔
لاہور پولیس کے جاری بیان کے مطابق خاتون کے کپڑوں پر عربی کیلیگرافی میں کچھ الفاظ تحریر تھے، جنہیں مقدس کلمات جان کر لوگ مشتعل ہوگئے۔
لاہور کے ایک علاقے میں پیدا ہونے والی ناخوشگوار صورتحال کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر خاتون شہری کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچا کر لے جانے والی ایس ڈی پی او گلبرگ لاہور اے ایس پی شہربانو نقوی کو پنجاب پولیس کی طرف سے بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر قائد اعظم پولیس میڈل… pic.twitter.com/pgibw6Y6lf
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) February 25, 2024
پولیس کے مطابق وہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ کھانا کھانے آئی تھیں جب انہیں اس صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ صورتحال تیزی سے خراب ہوتی دیکھ کر خاتون کے شوہر نے پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جس کے ساتھ ہی اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہربانو نقوی پولیس کی نفری کے ہمراہ جائے واقع پر پہنچ گئیں۔
مزید پڑھیں
اس موقع پر اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہربانو نقوی کمال جرأت سے کام لیتے ہوئے ناصرف مشتعل ہجوم کو دلائل سے قائل کرتی رہیں بلکہ وہ متاثرہ خاتون کو ہجوم کے درمیان سے بحفاظت نکالنے بھی کامیاب ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق ایک شخص نے بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ خود وہاں موجود تھا اور عربی زبان کے الفاظ میں ایسا کچھ نہیں تاہم اس کا ڈیزائن ایسا تھا کہ مغالطہ ہوا۔
پنجاب پولیس کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل سے کی جانے والی توئٹ کے مطابق اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہربانو نقوی کو اس دلیرانہ کارنامے پر قائد اعظم پولیس میڈل (QPM) سے نوازنے کے لیے حکومت پاکستان کو سفارشات بھجوائی جا رہی ہیں۔