بھارت کشمیری سیاسی جماعتوں پر عائد پابندی فوری ہٹائے، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان

جمعہ 1 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک پاکستان کو ہدایات نہیں دے سکتا، پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے۔ پاکستان آئی پی منصوبے کو اہم سمجھتا ہے اور توانائی کا حصول ترجیحات میں ہے۔ امریکا سے یمن اسلحہ اسمگلنگ میں گرفتار باشندوں تک قونصلررسائی مانگی ہے جس کے بعد شناخت کی تصدیق ہوگی۔

صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پرکابینہ توانائی کمیٹی فیصلہ کرچکی ہے۔ پاکستان منصوبے کو اہم سمجھتا ہے اور توانائی کا حصول ترجیحات میں ہے، توانائی کمیٹی نے پہلے مرحلے میں پاکستان میں 80 کلومیٹر پائپ لائن کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ کوئی بھی ملک پاکستان کو ہدایات نہیں دے سکتا، پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے، ہم پاکستان کے اندرونی معاملات پر اپنے آزادنہ فیصلے کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ابھی تک آئی پی میں کسی تیسرے ملک کے شمولیت کا علم نہیں ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ یمن میں حوثیوں کو اسلحہ اسمگلنگ میں امریکا کے ہاتھوں گرفتار باشندوں پر امریکی  محکمہ انصاف کی رپورٹس دیکھی ہیں، تاہم ان گرفتار باشندوں کی شہریت کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی ان کی شناخت کی تصدیق کے لیے امریکا سے قونصلر رسائی مانگی ہے۔ قونصلر رسائی ملنے کے بعد ہی ان گرفتار شدگان کی شہریت کی تصدیق کرسکتے ہیں۔

معاملے پر اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے رابطہ میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مسلم کانفرنس کے دھڑوں پر پابندی کو تسلیم نہیں کرتے، وہ 8 کشمیری جماعتوں پر پابندی عائد کر چکا ہے فوری طور پر پابندیاں اٹھائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟