ماہ رمضان کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، پاکستان کا مطالبہ

جمعرات 7 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں، غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ غزہ کے متاثرین کو فوری امداد اور طبی سہولتیں دی جائیں اور ہم غزہ میں ماہ رمضان کے دوران فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ رمضان کی آمد پر فلسطینیوں پر پابندیوں کے خاتمے کے حامی ہیں، فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت دی جائے اور مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت پر مظالم بند کیے جائیں۔ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سفارتی و سیاسی امداد جاری رکھے گا۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان جدہ میں وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے، اجلاس میں فلسطین میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا، فلسطینی عوام کو حق ہے کہ وہ اپنی جگہ پر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ تنزانیہ پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سیاسی مذاکرات کا نواں دور اسلام آباد میں ہوا، پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات سمیت مختلف شعبوں کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ امریکا کی طرف سے گرفتار کیے گئے پاکستانیوں کی شہریت کی تصدیق کے منتظر ہیں، صومالیہ اور ایتھوپیا کے درمیان تنازع کو دیکھ رہے ہیں، ریاستیں یو این چارٹر کے تحت ایک دوسرے کی علاقائی حدود کا احترام کریں۔

سارک میں بھارت، تنظیم کو آگے نہیں بڑھنے دے رہا

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد کا پیغام دیگر ممالک کے تہنیتی پیغامات کی طرح موصول ہوا، چین کے صدر و وزیرِ اعظم، کراؤن پرنس اور دیگر نے نئے وزیرِ اعظم کو تہنیتی پیغامات دیے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک سیاحت پروان نہیں چڑھ سکتی، وزیر خارجہ تعینات ہو جائیں تو پھر حکومت کے مستقبل کے منصوبے پر بہتر انداز میں بات کر سکیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سارک میں ایک ہی رکن ملک ہے جو تنظیم کو آگے نہیں بڑھنے دے رہا، بھارت نے 2016ء میں پاکستان میں سارک کا اجلاس رکوانے کی ہر ممکن کوشش کی، بھارت واحد ملک ہے جو علاقائی تعاون کی راہ میں رکاوٹ ہے، نئی کابینہ کی تشکیل ہو رہی ہے، کابینہ بننے کے بعد نئی حکومت خارجہ پالیسی بنائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘