میاں نواز شریف کی فضل الرحمان کو حکومت میں شمولیت کی دعوت، کیا مولانا مان گئے؟

جمعہ 1 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اچانک جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے اور انہیں حکومت میں شامل ہونے کی باقاعدہ دعوت دی، تاہم مولانا فضل الرحمان نے گلے شکوؤں کے انبھار لگا دیے۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے جاری ایک پوسٹ اور ویڈیو میں بتایا گیا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر آمد ہوئی اور سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ۔

پوسٹ کے مطابق میاں محمد نواز شریف کے وفد میں رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، ایاز صادق، سعد رفیق اور اسحاق ڈار شامل تھے۔

جمعیت علمائے اسلام (جےیوآئی ) کی طرف سے مولانا عبدالغفور حیدری، حاجی غلام علی ، اسلم غوری ، نور عالم خان ، عثمانی بادینی ملاقات میں شریک ہوئے۔ ملاقات میں ملکی اور سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

ادھر میڈیا رپورٹس اور ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دیر تک ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس دوران میاں محمد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت میں شمولیت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی اور ان سے وزیر اعظم اور صدر کے لیے ان کا ووٹ مانگا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپنے تحفظات سے نوازشریف کو آگاہ کیا اور گلے شکوے کیے، مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی شکوہ کیا کہ جمعیت علمائے اسلام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت سازی میں معاونت کے علاوہ حکومتی بینچوں میں شمولیت پر آمادہ کرنے کی  بھی کوشش کی ہے۔

نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے انتخاب میں ووٹ کی بھی درخواست کی جبکہ مولانا فضل الرحمان نے میاں نواز شریف سے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا جس پر ہم اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت کے ساتھ چلنے کی جب دعوت دی تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ آپ ہمارے ساتھ چلیں۔ لیکن ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے، ہم پہلے بھی انتخابات پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں ہماری سیٹیں بھی نہیں دی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

شاہین آفریدی کے نام شاندار اعزاز، ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی