چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں سے کی اور واضح کیا کہ اب ٹیم صرف اور صرف میرٹ پر منتخب ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں آپ کو بتا رہا ہوں، میں دوستی یاری والا آدمی بھی ہوں اور بد لحاظ بھی ہوں۔ بد لحاظ اس طرح کہ ایک بھی شکایت ملی تو پوری کی پوری ٹیم جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کھلاڑی کو پیسے کمانے سے نہیں روک رہے لیکن پاکستان پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔
میں لحاظ نہیں کروں گا ایک بھی کمپلینٹ ملی تو پوری کی پوری ٹیم جائے گی۔ محسن نقوی https://t.co/ezBJFeN9E5
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) March 5, 2024
محسن نقوی کے اس بیان پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ محسن نقوی کو کھلاڑیوں کے ساتھ یہ رویہ نہیں رکھنا چاہیے تھا۔
ماہر معیشت مزمل اسلم نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ محسن نقوی کیا بات کر رہے ہیں اور وہ کھلاڑیوں کے ساتھ اس طرح کی بات کیسے کرسکتے ہیں؟ یہاں تک کہ وہ اپنے عملے سے اس طرح بات نہیں کرسکتے۔
What the hell he is talking? How the hell he can talk like this with players? Even he can’t talk like this to his staff. https://t.co/cQE3rgk7zE
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) March 6, 2024
احمد نواز سکھیرا نے سوال اٹھایا کہ کیا ٹیم میٹنگز بند دروازے کے معاملات نہیں ہونے چاہئیں؟ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کھلاڑی نہ صرف آپ کے ملازمین ہیں بلکہ آپ کے بچوں کی طرح ہیں۔ براہ کرم ان کو اپنا غلام نہ سمجھیں! اس طرح انہیں عوامی طور پر شرمندہ نہ کریں۔
https://Twitter.com/ansukhera/status/1765216919278232051?s=20
ایک صارف نے پوچھا کہ ٹیم کو گھر بھیجنا کب سے چیئرمین کا کام ہو گیا ہے، کیا کوئی اس پر روشنی ڈال سکتا ہے؟
ٹیم کو گھر بھیجنا کب سے چيئرمين کا کام ہو گيا ہے
کیا کوئي روشنی ڈال سکتا ہے@iramizraja @wasimakramlive @falamb3 @captainmisbahpk #PCB #PSL2024 https://t.co/KF6v9nuyqG— Masroor Abbasi (@masroorabbasi3) March 6, 2024
ذیشان غوری لکھتے ہیں کہ کوئی محسن نقوی کو بتائے کہ وہ حکومت کے کسی افسر سے نہیں بلکہ کرکٹ کے کھلاڑیوں سے بات کر رہے ہیں۔
Please someone tell him k ye Punjab Govt K officers se baat Nahi Kar Raha. https://t.co/6qe5ij5SWZ
— Zeeshan Ghouri (@ZeeshanGhouri96) March 6, 2024
ایک ایکس صارف نے محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کس چیز کی شکایات؟ اور کسی بھی شکایت کی پہلے اس کی چھان بین کی جانی چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ امید ہے محسن نقوی جانتے ہیں کہ وہ اسکول کے بچوں کے ساتھ نہیں بلکہ کھلاڑیوں سے بات کر رہے ہیں۔
Complaints about what? And any complaint should first be investigated – hope he knows he’s not dealing with school children https://t.co/jYAXWhx4fe
— omar r quraishi (@omar_quraishi) March 6, 2024
واضح رہے کہ سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔