’پی ایس ایل سے باہر ہونے کی خوشی‘، شاہین آفریدی کی پتنگ اڑاتے ویڈیو وائرل

جمعہ 8 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پریکٹس کے بعد پتنگ اڑائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دیگر اسٹاف بھی ان کی پتنگ بازی سے لطف اندوز ہو رہا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پتنگ کی ڈور اور اس کے کننے بھی بیٹھ کر خود باندھے۔

 ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کپتان شاہین آفریدی پتنگ اڑاتے ہوئے۔

شاہین آفریدی کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ لاہور قلندرز کے پاکستان سپرلیگ سے باہر ہونے کی خوشی میں کپتان شاہین آفریدی پتنگ بازی کرتے ہوئے ساتھ ہی انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ آگ لگی بستی میں شاہین شاہ آفریدی اپنی مستی میں۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔  پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز نے مسلسل سات میچوں میں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دے کر رواں سیزن میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی، جس سے شاہین شاہ آفریدی کی قومی ٹیم کی کپتانی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز