صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خدمت کرنا میرے لیے باعث اعزازاور افتخار ہے۔ اللہ میری کوتاہیوں سے درگزر فرمائے اور جو اچھےکام کیے ہوں اس کا اجرعطا فرمائے۔
مزید پڑھیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ایکس‘ پر اپنے بیان میں عارف علوی نے کہا کہ میرے ساتھ اس دعا میں سمینہ علوی بھی شریک ہیں۔ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک شاندار مستقبل ہمارے ملک کا منتظر ہے۔
پاکستان کی خدمت کرنا میرے لئے باعث عز اور افتخار ہے۔
اللہ میری کوتاہیوں سے درگزر فرمائے اور جو اچھےکام کیے ہوں اس کا اجر عطا فرمائے۔ @Saminalvi میرے ساتھ اس دعا میں شریک ہیں۔ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک شاندار مستقبل ہمارے ملک کا منتظر ہے۔
رب اغفر وارحم وأنت خير الراحمين
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 9, 2024
انہوں نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ ہینڈل پر پاکستان کے 13ویں منتخب صدر کے طور پر یہ میری آخری پوسٹ، ٹویٹ ہے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ اکاؤنٹ اگست 2018 میں، میں نے بنایا تھا۔ میں آج کا مکمل کنٹرول پاکستان کے 14ویں صدر کے حوالے کرنے جا رہا ہوں۔
کے اس ایکس ہینڈل پر پاکستان کے 13ویں صدر کے طور پر یہ میری آخری پوسٹ/ٹویٹ ہے۔ یہ اکاؤنٹ اگست 2018 میں میں نے بنایا تھا۔
میں آج @PresOfPakistan کا مکمل کنٹرول پاکستان کے 14ویں صدر کے حوالے کرنے جا رہا ہوں۔
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 9, 2024
واضح رہے کہ صدر عارف علوی اپنے صدارتی عہد کے دوران اپوزیشن اور حکمران جماعت دونوں کی طرف سے تنقید کی زد میں رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے اراکین کا کہنا ہے کہ عارف علوی نے اپنی آئینی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام نہیں دیا۔ جب کہ پی ٹی آئی مخالف جماعتیں ان پر جانبداری کا الزام عائد کرتی رہی ہیں۔