14ویں نومنتخب صدر آصف علی زرداری آج 4 بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

اتوار 10 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نومنتخب صدر آصف علی زرداری آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، پاکستان کے 14 ویں نو منتخب صدر کی حلف برداری کی پروقار تقریب شام 4 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔

گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران صدر کے عہدے کے لیے خفیہ رائے شماری ہوئی جس میں آصف علی زرداری پاکستان کے 14 ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔ ان کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم شہباز شریف، مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

نئے صدر مملکت کے لیے گزشتہ روز انتخاب کے دوران قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری مجموعی طور پر 411 الیکٹورل ووٹ لے کر صدر پاکستان منتخب ہوئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کرسکے۔

حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری کو پارلیمنٹ ہاؤس سے 255 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ محمود خان اچکزئی کو 119 الیکٹورل ووٹ ملے۔ سندھ اسمبلی سے آصف علی زرداری کو 58 اور محمود خان اچکزئی کو 3 الیکٹورل ووٹ ملے۔

پنجاب اسمبلی سے حکومتی امیدوار کو 43 جبکہ اپوزیشن کے امیدوار کو 18 الیکٹورل ووٹ ملے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سے آصف علی زرداری کو 8 ووٹ ملے جبکہ محمود خان اچکزئی نے 41 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔

بلوچستان اسمبلی سے سابق صدر نے 47 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ محمود خان اچکزئی کو ایک بھی الیکٹورل ووٹ نہیں ملا۔

خیال رہے بلوچستان اسمبلی کے ہر رکن کا ایک ووٹ شمار کیا گیا، بلوچستان کے 65 ارکان کو پنجاب کے 371 کے ایوان پر تقسیم کیا جائے تو پنجاب اسمبلی کے5.7 ارکان کا ایک صدارتی ووٹ تصور کیا گیا۔ سندھ اسمبلی کے 168 کے ایوان میں 2.6 ارکان کا ایک ووٹ تصور کیاگیا جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 145 کے ایوان میں 2.2 ارکان کا ایک ووٹ تصور کیا گیا۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری پہلے بھی صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، اب وہ دوسری بار صدر مملکت کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں، اس سے قبل وہ 2008 سے 2013 تک پورے 5 سال صدر پاکستان رہ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم