آصف زرداری کو صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع

ہفتہ 9 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو صدر مملکت منتخب ہونے پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

اتحادی جماعتوں کے امیدوار آصف علی زرداری مجموعی طور پر قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں سے 410.777 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے ملک کے 14ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

مدمقابل صدارتی امیدوار محمود اچکزئی نے آصف زرداری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ خوشی کی بات ہے الیکشن خوشگوار ماحول میں ہوا۔ ’پہلی بار نہ کوئی ووٹ بیچا گیا اور نہ خریدا گیا‘۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آصف زرداری کو صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آصف زرداری بطور صدر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور وفاق کی مضبوطی کی علامت ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی آصف زرداری کو دوسری بار صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کی قیادت میں ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی نومنتخب صدر مملکت آصف علی زرداری کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس کے علاوہ سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی نیئر بخاری، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، علی حیدر گیلانی، ندیم افضل چن، فیصل کریم کنڈی نے بھی آصف زرداری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار