سمندر میں لاپتا ماہی گیروں کی تلاش، پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی کا آپریشن مکمل

بدھ 13 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سمندر میں لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے آپریشن مکمل کر لیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک 14 لاپتا ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے تلاش کر لیے گئے ہیں۔

سمندر میں لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے لاپتہ ماہی گیروں کے لیے سرچ آپریشن میں اہم کامیابی حاصل ہوئی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 روز کی تلاش کے بعد پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے عملے کو بحیرہ عرب میں ڈوبنے والے 14 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئی ہیں۔

’لاشوں کو شناخت اور روانہ کرنے کے لیے ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے‘۔

ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ 7 روز قبل ابراہیم حیدری سے شکار کے لیے گہرے سمندر میں جانے والی الاسد نامی کشتی تیز ہواؤں کے باعث الٹ گئی تھی، حادثے میں 35 ماہی گیر کھلے سمندر میں ڈوب گئے تھے جن میں سے 21 ماہی گیروں کو ریسکیو کر لیا گیا تھا۔

واضح رہے 14 ماہی گیر لاپتا ہوچکے تھے، جن میں سے تمام کو پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے آپریشن کے بعد نکال لیا، تمام لاپتہ ماہی گیروں کا تعلق کراچی سے تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں