سرچ آپریشن مکمل، تمام لاپتا ماہی گیروں کی نعشیں تلاش کرلی گئیں

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کشتی ’الاسد‘ کے لاپتا ماہی گیروں کے لیے سرچ آپریشن میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے  بقیہ 4 لاپتا ماہی گیروں کے جسد خاکی کھلے سمندر سے نکال لیے۔

لاپتا ماہی گیروں کی کشتی 5 مارچ کو کھلے سمندر میں ہجامڑو کریک کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹرز، بحری جہاز اور  فاسٹ بوٹس کے ذریعے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے یونٹس نے گزشتہ روز 10 لاپتا ماہی گیروں کے جسد خاکی ڈھونڈ نکالے تھے۔

 تمام لاپتا ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے نکال کر متعلقہ سول حکام کے حوالے کیے جاچکے ہیں۔ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا لاپتا ماہی گیروں کے لیے مشترکہ سرچ آپریشن کھلے سمندر میں ماہی گیروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا غماز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!