سمندر میں ڈوبی کشتی کے 50 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا

منگل 5 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی سے 5 گھنٹے کی مسافت پر حجا موڑو کریک کے قریب مال سے لدی کشتی تیز ہواؤں کی وجہ سے قابو میں نا رہی اور ڈوب گئی، کشتی میں 50 ماہی گیر سوار تھے، جنہیں بچا لیا گیا تھا۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کمال شاہ کے مطابق سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی تھی، ڈوبنے والے تمام ماہی گیروں کو بچالیا گیا ہے۔ ماہی گیر معمولی زخمی ہوئے، حجا موڑو کریک کے قریب ڈوبنے والی کشتی میں 50 ماہی گیر سوار تھے۔

کشتی ابراہیم حیدری سے روانہ ہوئی تھی، کراچی سے کشتی ڈوبنے کا مقام 5 گھنٹے کی مسافت پر ہے، ممکنہ طور پر مال سے لدی کشتی کو تیز ہواؤں کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، ذرائع کے مطابق کشتی ابراہیم حیدری سے مرغی کے فیڈ کے لیے استعمال ہونے والی مچھلی کے شکار پر روانہ ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں