پاکستان نے پہلی بار اپنے پھل زمینی راستے سے روس پہنچا دیے

جمعرات 14 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) نے زراعت کے شعبے میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، نیشنل لاجسٹک سَیل (NLC) کے 16 ٹرک کِینو لے کر پہلی بار زمینی راستے سے روسی شہروں ڈربنٹ اور گروزنی میں پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان نے تقریباً 6,000 کلومیٹر پر محیط زمینی راستے سے روس کو پھلوں کی برآمد شروع کر دی ہے جو کہ مقامی تجارت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے لیے ایک سنگ میل ہے، نیشنل لاجسٹک سَیل کے 16 ٹرک کِینو لے کر روس کے شہروں ڈربنٹ اور گروزنی پہنچے ہیں۔

یہ ٹرک افغانستان کے بجائے ایران اور آذربائیجان سے ہوتے ہوئے 18 دنوں میں روس پہنچے ہیں،رِیفر ٹرک ٹرانزٹ کے دوران کینو کو زیادہ دیر تک تازہ رکھنے کے لیے درجہ حرارت کو برقرار رکھا جاتا ہے۔

اس سے قبل پاکستان سمندری راستے سے روس کو کینو برآمد کرتا رہا ہے جسے منزل تک پہنچنے میں مہینوں لگ جاتے تھے جس سے ایندھن کا بھی زیادہ خرچہ ہوتا تھا.

نیشنل لاجسٹک سیل اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے زیر اہتمام ریفرٹرک ٹرانزٹ کا آغاز#SIFC #WENews #Balochistan pic.twitter.com/WHCLqgPwKn

روس نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے نیشل لاجسٹک سیل اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کو سراہا ہے۔

براہ راست ٹرانزٹ سروس کے آغاز نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو نئی شکل دی ہے، جس میں بے پناہ کاروباری مواقع اور دو طرفہ تجارت کو 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت ہے۔

نیشل لاجسٹک سیل کیا ہے؟

نیشل لاجسٹک سیل ایک سرکاری ادارہ ہے جو ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک خدمات فراہم کرتا ہے،یہ ادارہ پاکستانی مصنوعات جیسے کیلے، گوشت، کینو اور دیگر غذائی اجناس کی وسطی ایشیائی ریاستوں اور چین کو برآمد میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی