پاکستان کا روسی ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت ہونے کا فیصلہ

جمعہ 21 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے روس کے نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے پاکستان کو نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کی دعوت دی تھی، پاکستان نے اس منصوبے میں شمولیت کے لیے اصولی رضامندی ظاہر کردی ہے۔

پاکستان نے اس حوالے سے بات چیت اور متعلقہ طریقہ کار پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے، پاکستان نے کامیابی سے 10 لاکھ ٹن روسی خام تیل درآمد کیا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے پاکستان اور روسی فیڈریشن میں زراعت میں باہم تعاون کے فروغ پر بات چیت جاری ہے، پاکستانی کینو کی پہلی کھیپ کو ایران اور آذربائیجان کے راستے روسی ریاست داغستان پہنچایا گیا ہے، پاکستان سی پیک کے ساتھ ساتھ شاہراہ ریشم کو انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں استعمال کرنے پر غور کررہا ہے۔

پاکستان جدید فرنیچر کی صنعت اور روس کی لکڑی کے وافر وسائل کے درمیان تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے، روسی فیڈریشن سے پاکستان کو لکڑی کی درآمد پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مزید پاکستانی طلبا کو روسی جامعات میں تعلیم کے مواقع کی فراہمی پر بھی کام کیا جارہا ہے، پاکستان اور روس کے درمیان ماحولیاتی پائیداری پر بھی بات چیت جاری ہے

روس کا بین الاقوامی نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور ہوائی جہاز، ریلویز، اور شاہراؤں کے راستوں کا 7 ہزار 200 کلومیٹر طویل ملٹی موڈ نیٹ ورک ہے، یہ نیٹ ورک ایران، بھارت،آذربائیجان، پاکستان، روسی فیڈریشن، وسطی ایشیائی ممالک اور شمالی یورپ کے درمیان نقل و حمل کے لیے استعمال ہو گا۔

یہ راہداری خلیج عرب اور کیسپین کے علاقے میں سڑکوں اور ریل کے راستوں کے ساتھ بندرگاہوں سے بھری ہوگی ہے، سی پیک کی طرح روس کا انٹرنیشنل نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور معاشی فوائد کے حوالے سے گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔

ایران، آذربائیجان سے روس تک ریل کا راستہ خطے کے ممالک بشمول پاکستان، تجارت میں اضافے کے لیے کلیدی ثابت ہوسکتا ہے، منصوبے سے پاکستان کے ایران، آذربائیجان، روس سمیت خطے سے دیگر ممالک سے تعلقات مستحکم ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟