پنجابی ریپر سدھو موسے والا کے بھائی کی پیدائش، والدین کی تصدیق

اتوار 17 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

28 سالہ پنجابی ریپر سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو مانسا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ایک بیٹے کی وفات کے بعد والدین بلکور سنگھ اور چرن کور نے ایک اور بیٹے کو جنم دیا، جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئرکردی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Balkaur Singh (@sardarbalkaursidhu)

آنجہانی گلوکار شبھ دیپ سنگھ المعروف سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے بیٹے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیا اور نومولود بچے کو ہاتھوں میں اٹھائے انسٹاگرام پرتصویر شیئر کردی، تصویر کے پس منظر میں سدھو موسے والا کا فوٹو فریم اورمیز پر کیک بھی رکھا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

بلکور سنگھ نے پنجابی میں پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ سدھو موسے والا سے پیار کرنے والے لاکھوں لوگوں کی دعاؤں کی برکتوں سے اللہ نے شبھ کے چھوٹے بھائی کو ہماری گود میں ڈال دیا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ بیٹا صحت مند ہے۔

انہوں نے اپنے اور سدھو کے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے خاندان کے ارد گرد چلنے والی افواہوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہم سدھو کے مداحوں کے شکر گزار ہیں جو ہمارے خاندان کے بارے میں فکر مند ہیں۔ جو بھی خبر ہوگی گھر والے آپ سب کے ساتھ شیئر کریں گے۔ تاہم سدھو موسے والا کے مداحوں کی جانب سے اُن کے والد اور والدہ کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ گلوکار سدھو موسے والا کی 58 سالہ والدہ چرن کور کے ہاں مارچ 2024 میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، جس کی تصدیق سدھو موسے والا کے چچا نے کردی تھی۔

یاد رہے 28 سالہ سدھو موسی والا کو 29 مئی 2022 کو مانسا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ مانسا سول اسپتال پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے 30 راؤنڈ سے زیادہ گولیاں چلائیں، جنہیں مقامی لوگوں نے ڈرائیور کی سیٹ پر گرا ہوا پایا۔

یہ واقعہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی حکومت کی طرف سے ریاست میں وی آئی پی کلچر ختم کرنے کے بعد سدھو سے سیکیورٹی واپس لینے کے اگلے ہی دن پیش آیا۔ سدھو نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں مانسا سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا تھا لیکن وجے سنگلا سے ہار گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ

یورپی یونین فورم کے موقع پر اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ڈچ وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

سیکیورٹی خدشات: جعفر اور بولان ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئیں

چترال حملے میں ملوث طالبان لیڈر ٹی ٹی پی کنٹرول کمیشن کا سربراہ مقرر

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟