پی ٹی آئی دورِ حکومت میں کرپشن: ’شیر افضل مروت سچا انسان ہے‘

پیر 18 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا ایک بیان سماجی رابطے کی سائیٹ ایکس پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں بہت کرپشن ہو رہی تھی، لوگ ارب پتی نہیں کھرب پتی بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ آج سابق وزیر اعلیٰ محمود خان ایک ہی مائن سے 25 لاکھ روپے روزانہ کماتا ہے، علی امین گنڈاپور بھی پی ٹی آئی کے 9 وزرا کی کرپشن سے متعلق بتا رہے تھے۔

شیر افضل مروت کے کرپشن سے متعلق دیے گئے بیان پر مسلم لیگ ن کے حامیوں نے اس پر مختلف تبصرے کیے اور یہ سوال کرتے نظر آئے کہ تحریک انصاف کے حامی لوگ اب جواب دیں کہ شیر افضل مروت اب سچ بول رہے ہیں یا جھوٹ؟

مسلم لیگ ن کے آفیشل ایکس ہینڈل کی جانب سے اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین سیاسی جماعت ہے اور جلد ہی عمران خان شیر افضل مروت کو بھی اکبر ایس بابر کی طرح مسترد کر دیں گے۔

مصطفیٰ چوہدری لکھتے ہیں کہ کچھ بھی کہہ لیں لیکن شیر افضل مروت ایک سچا انسان ہے۔

فرحان ورک لکھتے ہیں کہ شیر افضل مروت کو چیئرمین تحریک انصاف ہونا چاہیے۔ یہ شخص فتنہ نہیں پھیلاتا، سچ بولتا ہے اوراپنی غلطیاں تسلیم کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اصول کی بنیاد پر دیکھا جائے تو یہ شخص عمران خان سے ہزار گنا زیادہ بہتر رہنما ثابت ہوگا۔

رہنما مسلم لیگ ن مائزہ حمید لکھتی ہیں کہ یہ تحریک انصاف کی گورننس کی حقیقت ہے۔

ایک صارف نے تحریک انصاف کے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اب بتائیں شیر افضل مروت سچ بول رہے ہیں یا جھوٹ؟

شیر افضل مروت نے سماجی رابطے کی سائیٹ ایکس پر ایک وضاحتی پیغام بھی جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے پی ٹی آئی حکومت میں کرپشن کے بارے میں ان افراد کی بات کی ہے جنہوں نے 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑ دی تھی جب انہیں متعلقہ دستاویزی ثبوت دکھائے گئے تھے۔ اب کچھ لوگ اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پھیلا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاستی اور مذہبی فرض،’ قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کا بل پارلیمنٹ سے منظور

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

وفاقی آئینی عدالت: صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے درخواست دائر

بنوں میں سرکاری گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 3 اہلکار شہید، 3 زخمی

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

ویڈیو

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟