حکومت نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے لیے اپوزیشن سے 4 نام طلب کرلیے

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے لیے اپوزیشن سے 4 نام طلب کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق، اس حوالے سے حکمران اتحاد کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سنی اتحاد کونسل کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر کو خط لکھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی پیپلز پارٹی کو ملنے والی ہے؟

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپنے خط میں اپوزیشن سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے نام طلب کرتے ہوئے کہا کہ 4 سینئر اور تجربہ کار لوگوں کے نام دیئے جائیں۔

اپوزیشن کی جانب سے نام دیے جانے کے بعد باہمی رضامندی سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا انتخاب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے لیے شیر افضل مروت کا نام واپس کیوں لیا؟

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مئی میں شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کیا تھا، تاہم حکومت نے پی ٹی آئی سے سنجیدہ شخصیت کا نام طلب کیا تھا۔

بعدازاں، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کا نام پیش کیا لیکن اس نام پر بھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان اتفاق نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پی ٹی آئی دورِ حکومت میں قرضہ لینے والوں کی فہرست طلب کر لی

اس ڈیڈ لاک کے باعث یہ بھی کہا جانے لگا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اب پیپلز پارٹی کو ملنے کا امکان ہے اور سینیٹر نثار کھوڑو کو چیئرمین پی اے سی نامزد بھی کردیا گیا ہے۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کون ہوگا، اس کا حتمی فیصلہ اسی وقت ہوگا جب اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو 4 ناموں کی فہرست پیش کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا سے شادی کرلی، سوشل میڈیا پر کیا پیغام دیا؟

27 سال بعد یورپ میں مکمل سورج گرہن، آج اسپین اور آئس لینڈ میں شاندار نظارہ ہوگا

پاکستان کو علاقائی آئل ٹریڈنگ ہب بنانے کا بڑا منصوبہ کیا ہے؟

ایرانی قاتلانہ دھمکی کے باعث ترکیہ میں خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کرنا پڑا، ڈونلڈ ٹرمپ

نوجوانوں کی ترقی میں قوم کی پائیدار ترقی اور تابناک مستقبل پنہاں ہے، عالمی دن پر صدر و وزیراعظم کا پیغام

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے