جو رشوت مانگے، اس کا سر پھاڑ دو، علی امین گنڈا پور کا صوبے کی عوام کو حکم

بدھ 20 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوام رشوت مانگنے والے کا سر پھاڑ دیں، افسر شاہی سے تنگ آئی عوام کو یہ مشورہ دیا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گںڈا پور نے، ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی رشوت مانگے تو غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا سر پھاڑ دیں۔

ڈیرہ غازیخان میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین نے کہا ہے کہ رشوت لینے اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں، نہ خود جہنمی بنیں نہ دوسروں کو بننے دیں، رشوت مانگنے والے کے سر پر اینٹ مار کر اس کے بیٹے سے کہو کہ آپ کے والد کو جہنم سے بچایا ہے۔

جذباتی تقریر کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ سرکاری اہلکار رشوت طلب کریں تو انہیں شکایت کرنے کے بجائے کہ فلاں رشوت کا تقاضا کررہا ہے خود غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا سر پھاڑ دیں۔ ’اگر کوئی رشوت مانگے تو میرا نام لو اور سر پھاڑ دو، غیرت کرو۔‘

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے