جنوبی ایشیا: اسرائیل کے حامی برانڈز کا بائیکاٹ، کاروبار آدھے سے بھی کم رہ گیا

جمعرات 21 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ جنگ میں اسرائیل کی حمایت کرنے والے بڑے برانڈز کے بائیکاٹ میں دن بدن اضافہ جنوب مشرقی ایشیا میں ان کے کاروبار کو خاطر خواہ نقصان پہنچا رہا ہے، حالانکہ ان برانڈز کے مقامی مالکان اسرائیل سے روابط سے بھی انکاری ہیں، پھر بھی بڑی تعداد میں مسلم ممالک خاص طور پر انڈونیشیا اور ملائیشیا کے لوگ ان کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق عام طور پر رمضان کے مقدس مہینے کے دوران لوگ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ مختلف فوڈ آؤٹ لیٹس پر افطار کرتے ہیں، لیکن اس بار بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں ایک آؤٹ لیٹ ان کے مینو پر نہیں ہوگا اور وہ میک ڈونلڈز ہے۔

انڈونیشیا کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جب سے میک ڈونلڈ اسرئیل نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کو ہزاروں کی تعداد میں مفت کھانے عطیہ کیے ہیں اس کے بعد سے انڈونیشیا میں لوگوں نے میک ڈونلڈ کا بائیکاٹ کرنا شروع کردیا جو ابھی تک جاری ہے۔

وہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان برانڈز کے بائیکاٹ کرنے کا مقصد اسرائیل سے نفرت کا اظہار کرنا ہے۔ یہاں تک کہ اسرائیل کی نفرت میں وہاں کے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے میک ڈونلڈ کے ڈسکاؤنٹ واؤچرز اور ڈرائیو تھرو اسٹکرز بھی بھاڑ دیے اور یونی لیور کی تمام پراڈکٹس کا بائیکاٹ کر دیا۔

 لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم غزہ جا کر مسلمان بھائیوں کی مدد نہیں کرسکتے جہاں اسرائیلیوں کے ہاتھوں آئے روز مسلمانوں کو قتل کیا جا رہا ہے،  لیکن ہم اسرائیل سے وابستہ مصنوعات کا استعمال نہ کرکے اپنی حمایت تو ظاہر کرسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انڈونیشیا میں اسرائیل سے منسوب برانڈز کی سالانہ سیل میں آدھے سے بھی زیادہ کمی ہوئی ہے۔

ملائیشیا میں بھی اسٹاربکس نے اپنے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے، پہلے آؤٹ لیٹس رات 10 بجے بند ہوا کرتے تھے اب رات 8 بجے بند کردیے جاتے ہیں، کیونکہ کاروبار بہت سست ہے۔ اسٹاربکس کی جانب سے گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں آمدنی میں 38.2 فیصد کمی کی اطلاع بھی دی گئی، جس کی وجہ ملائیشیا میں جاری بائیکاٹ کو قرار دیا گیا۔

واضح رہے عمان، کویت اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی مسلم اکثریتی ممالک میں میک ڈونلڈز کی فرنچائزز نے فلسطینیوں کی حمایت کا اظہار کیا اور غزہ میں امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے رقم دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کا مطالبہ، حکومت کا ردعمل آگیا

ٹی20 ورلڈ کپ: محسن نقوی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کا امکان

5 پاؤنڈز کا عطیہ جیب میں ڈالنے کا معاملہ، ابرار الحق اور صحافی سفینہ خان کے درمیان تکرار کی ویڈیو وائرل

ایران کے خلاف بڑے امریکی آپریشن کی تیاری کا انکشاف، خطرات اور جوابی ردعمل کے امکانات بڑھ گئے

’آئیے لندن کا بہترین چہرہ دکھائیں‘، میئر صادق خان نے لیسٹر اسکوائر میں رمضان لائٹس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟